واہگہ بارڈر خود کش حملے میں ملوث بابا نامی دہشت گرد گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے بابا نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گرد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے اور اس نے واہگہ بارڈر پر کئے جانے والے خود کش حملے میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تھی۔ ’بابا ‘نے دوران تفتیش کئی اہم انکشافات بھی کئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ واہگہ خود کش حملے کی منصوبہ بندی ایک سال قبل کی گئی تھی۔