آج اور 50 سال قبل کی مرغی کے وزن میں فرق،تحقیق میں حیران کن انکشاف

نیویارک(نیوزڈیسک)آج کی برائلر مرغی کا سائز ماضی میں پیدا ہونے والی مرغی سے کم از کم چار گنا زیادہ ہے۔ حا ل ہی میں کینیڈین سائنسدانوں نے کچھ تجربات کئے جن کا مقصد یہ جانناتھا کہ مرغیوں میں بڑھوتری خوراک کی وجہ سے ہوتی ہے یا مرغیوں کے جینز اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس مقصد کے لئے تین مرغیاں لی گئیں اور انہیں ایک جیسی خواک دی گئی اور کچھ عرصے بعد ان کا وزن دیکھا گیا۔جس مرغی کے جینز کا تعلق 1957ءمیں استعمال کی جانے والی مرغی سے تھا ،اس کا وزن 905گرام تھا، ایک اور مرغی جو 1978ءمیں استعمال کی جاتی تھی کا وزن 1808گرام تھا جبکہ 2005ءمیں استعمال کی جانے والی مرغی کا وزن 4202گرام تھا یعنی وہ پہلی سے چار گنا زیادہ بڑھی تھی۔
تحقیق کرنے والے سائنسدان زیوڈحوف کا کہنا ہے کہ مرغی کا وزن اس کی خوراک سے نہیں بڑھتا بلکہ یہ اس کے جینز کے مطابق ہوتا ہے اور پچھلے 60سالوں میں مرغیوں کے جینز میں تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ بڑی مرغی کھانے میں کو ئی خطرے کی بات نہیں ، یہ ایسے ہی ہے جیسے بڑی اور چھوٹی گاجر یعنی دونوں کی غذائیت ایک جیسی ہوتی ہے۔یہ تحقیق پولٹری جرنل میں بھی چھپ چکی ہے۔