ایم کیو ایم بلاول کی باتوں سے پریشان نہ ہو، ہمارے دروازے کھلے ہیں : آصف زرداری

ایم کیو ایم بلاول کی باتوں سے پریشان نہ ہو، ہمارے دروازے کھلے ہیں : آصف زرداری
ایم کیو ایم بلاول کی باتوں سے پریشان نہ ہو، ہمارے دروازے کھلے ہیں : آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ سے ہی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ذریعے متحدہ قومی موومنٹ سے رابطے میں تھے، افسوس کی بات ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو مطمئن نہ کر سکے مگر ہمارے دروازے ہر وقت متحدہ کے دوستوں کے لئے کھلے ہیں۔ میڈیا سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جلسوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری اپنی باتیں کرتے ہیں، ایم کیو ایم کو ان کی باتوں سے پریشان نہیں ہونا چاہئے اور سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کے پاس میرا لندن کا پتہ موجود ہے، ان کی لندن قیادت جب چاہے مجھ سے ملاقات کر سکتی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -