KASB بینک پر پابندی سے کے ایس بی سیکیورٹی متاثر نہیں ہوگی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے کے اے ایس بی بنک لمیٹڈ (KBL) پرلگائی جانے والی 6ماہ کی پابندی سے کے ایس بی سیکیورٹی لمیٹڈ (KSL) متاثر نہیں ہوگی ،صارفین کے فنڈز اور شیئرز مکمل طور پر محفوظ ہیں ۔پاکستان کیپٹل مارکیٹ کے وسیع تر مفاد میں KSLُٓٓٓٓٓٓٓاپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق KASB سیکیورٹی ،پاکستان کی بڑی سیکیورٹی فرم میں سے ایک ہے جسکے پاکستان کے 10شہروں میں 22,000ریٹیل ،قومی اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے کلائنٹس ہیں ۔KSL ،امریکی بنک
Bank of America Merrill Lynchکا1994ءسے منفرد پارٹنر ہے ۔KSLمقامی مارکیٹ کا لیڈر ہے جس کاشیئر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں 15فیصد سے زیاہ ہے جبکہ غیرملکی ٹریڈ میں 20فیصد سے زیادہ شیئرہے ۔KSL کو 1990-2013تکAsiaMoney’s ‘Best Equities House in Pakistanکے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ دیگر کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازت اور ایوارڈ بھی اعلی کار کردگی پر دیئے گئے ۔یاد رہے کہ سٹیٹ بینک کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے KASB Bank Limited (KBL)پر لگائی جانے والی 6ماہ کی پابندی کا طلاق 14نومبر سے ہوگیا ہے جس سے KBL کے تما م ڈپازٹ ہولڈرز بشمول KSLمتاثرہوئے ہیں KSL ُُُٓٓ اپنے بنکنگ کے تما م معاملات KBLکے ذریعے انجام دیتا ہے ۔ تاہم KSL کے بنک اکاوئنٹس دوسرے بینکوں میںبھی موجود ہیں۔