نجم سیٹھی شہریار کو نکال کر دوبارہ کرکٹ بورڈ سنبھالنا چاہتے ہیں: ذکاءاشرف
لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی شہریارخان کو نکال کر دوبارہ کرکٹ بورڈ سنبھالنا چاہتے ہیں۔ شکر ہے کہ بھارت میں شہریارخان اور نجم سیٹھی پر کسی نے کالی سیاہی نہیں پھینکی، چیئرمین پی سی بی کی بیوی کی سفارتکاری غیر سنجیدہ رویہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرے ہوئے ذکاءاشرف نے کہا کہ شہریار خان نے دورہ بھارت کو غیر ذمہ دارانہ انداز میں ہینڈل کیا۔ بھارت میں حکومت کا کرکٹ پر مکمل کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں باقاعدہ الیکشن جیت کر چیئرمین پی سی بی منتخب ہوا۔ موجودہ حکومت مجھے ہٹانا چاہتی تھی۔ مجھ پر فنڈز کی خوردبرد کا غلط الزام لگایا گیا۔ نجم سیٹھی نے مجھے کہا کہ حکومت آپ کو نہیں رکھنا چاہتی اس لئے مجھے آنے دیں۔