’میں اپنی ڈی پی پر فرانس کا جھنڈا نہیں لگاﺅں گی کیونکہ۔۔۔‘ فرانسیسی صحافی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی تائید کریں گے

’میں اپنی ڈی پی پر فرانس کا جھنڈا نہیں لگاﺅں گی کیونکہ۔۔۔‘ فرانسیسی صحافی ...
’میں اپنی ڈی پی پر فرانس کا جھنڈا نہیں لگاﺅں گی کیونکہ۔۔۔‘ فرانسیسی صحافی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی تائید کریں گے

  

پیرس (نیوز ڈیسک)فرانسیسی دارالحکومت میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد دنیا بھر میں فیس بک کے لاکھوں صارفین نے فرانس سے اظہار یکجہتی کے لئے اپنی فیس بک پروفائل پکچر کو فرانسیسی جھنڈے کے رنگوں میں رنگ لیا ہے۔ اگرچہ ہر کوئی فرانس کے ساتھ اس انداز میں یکجہتی کا اظہار کرتا نظر آرہا ہے لیکن آن لائن میگزین ’آرٹ سیوز لائیوز انٹرنیشنل‘ کی ایڈیٹر شارلٹ فرحان نے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا ہے، اور اپنے اس فیصلے کا واضح الفاظ میں اعلان بھی کردیا ہے۔

مزیدجانئے: وہ اداکار جس نے بے شمار اداکاراﺅں کو ایڈز کا مریض بنادیا

شارلٹ نے یہ فیصلہ کیوں کیا، اس کی وضاحت بھی انہوں نے خود ہی کردی ہے۔ فیس بک پر بھیجی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ”اگرچہ میں فرانسیسی ہوں اور میرا تعلق پیرس سے ہے، لیکن میں اپنا پروفائل فرانسیسی جھنڈے میں نہیں بدلوں گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر میں صرف پیرس کے لئے ایسا کروں تو یہ غلط ہوگا۔ اگر میں دنیا میں ہونے والے ہر حملے کے لئے ایسا کروں تو پھر مجھے ہر روز کئی مرتبہ اپنا پروفائل تبدیل کرنا پڑے گا۔ میرا دل دنیا کے ساتھ ہے، سرحدوں کے بغیر، مرتبے کے بغیر، شدت پسند عقائد کے حملے کا نشانہ بننے والے ہر انسان کی زندگی کی میں قدر کرتی ہوں۔’ہم اور وہ‘ ذہنیت کا حصہ مت بنو، جو کہ جنگ کے خواہاں آپ سے کروانا چاہتے ہیں۔“

مزید : بین الاقوامی