تیسرا ون ڈے، پاکستان کو کامیابی کیلئے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے، سابق کرکٹرز

تیسرا ون ڈے، پاکستان کو کامیابی کیلئے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے، سابق ...

لاہور() پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے آج کامیچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا اس کے لئے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کیا عامر سہیل نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے لئے آج کا میچ بہت اہمیت کاحامل ہے اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس وقت مکمل فارم میں نظر آرہے ہیں اور دوسرے ون ڈے میں شکست سے دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پوری توجہ اب آج کے میچ پر ہونی چاہئیے سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لئے میچ بہت اہمیت کاحامل ہے آج کا میچ جو ٹیم جیتے گی وہ سیریز بھی اپنے نام کرلے گی اس لئے اس میچ میں بہت محنت سے کھیلنے کی ضرورت ہے یاسر شاہ اگر ٹیم میں شامل نہیں ہوتے تو ٹیم کو مشکلات پیش آسکتی ہیں لیکن اس کے باوجود اگر باقی کھلاڑی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں تو ٹیم جیت سکتی ہے سکندر بخت اور محسن حسن خان نے کہا کہ اظہر علی پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیم کوکس طرح ساتھ لیکر چلتے ہیں اور گراؤنڈ میں کیسے فیصلے کرتے ہیں انگلینڈ کی ٹیم اسان حریف نہیں ہے اور آج وہ ہر ممکن کوشش کرے گی کہ وہ کامیابی حاصل کرے لیکن اگر دیکھا جائے تو اس وقت بھی پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی