حیدر آباد اسکینڈل،عمر اکمل نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

حیدر آباد اسکینڈل،عمر اکمل نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے حیدر آباد اسکینڈل کے معاملے پر پاکستان کر کٹ بورڈ کے شوکاز نوٹس کاجواب جمع کرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے حیدر آباد اسکینڈل کے معاملے پر پاکستان کر کٹ بورڈ کے شوکاز نوٹس کاجواب جمع کرادیا ہے۔عمر اکمل کی جانب سے شوکاز نوٹس پی سی بی کے چیف آپریٹرنگ آفیسر سبحان احمد کو دیا گیا۔عمر اکمل نے اپنی وضاحت میں کہا کہ حیدر آباد میں انہوں نے کوئی غیر اخلاقی کام نہیں کیا۔معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے اور کچھ عناصر اسے غلط رنگ دے رہے ہیں جس سے بہت دکھ ہورہا ہے ۔عمر اکمل نے کہا کہ جواب میں تمام حقائق بیان کردیئے گئے ہیں اور امید ہیں کہ پی سی بی معاملے کو جلد نمٹا دے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی