یونس خان کو پوری سیریز کھیلنی چاہیے تھی، وقار یونس

یونس خان کو پوری سیریز کھیلنی چاہیے تھی، وقار یونس

شارجہ(آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ یونس خان کا ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اچانک اور ان کے لیے کسی دھچکے سے کم نہ تھا۔وقاریونس کا کہنا ہے کہ یونس خان کو پوری سیریز کھیلنی چاہیے تھی لیکن انھوں نے وہی کیا جو انھوں نے سوچا۔وقاریونس نے کہا کہ یونس خان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اچانک تھا اور ہم سب کے لیے دھچکہ تھا۔ تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ یونس خان بہت بڑے بیٹسمین ہیں اور جس طرح وہ کھیلتے آرہے ہیں انھیں ان پر فخر ہے اور امید ہے کہ وہ جس طرح کھیل رہے ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کر لیں گے۔پاکستانی ٹیم کے کوچ کو یقین ہے کہ ان کے کھلاڑی آج تیسرے ون ڈے میں ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے کی مایوس کن کارکردگی کی تلافی کردیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی