ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرنے والوں کو جواب نہیں دونگا،یونس خان

ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرنے والوں کو جواب نہیں دونگا،یونس خان

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے کہاہے کہ جو لوگ میری ریٹائرمنٹ پر ناخوش ہیں میں ان کا کچھ نہیں کرسکتااور میں کسی کے بیان پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا ہوں میں نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر مطمئن ہوں او ر بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا انہوں نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا اور بیٹنگ کمزور ہوئی ہوگی لیکن نوجوان کھلاڑی اس خلا کو پر کریں گے انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا اور میں نے جو مناسب سمجھا ویسا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی