انگلینڈکے خلاف سیریز جیتنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی،ہارون رشید

انگلینڈکے خلاف سیریز جیتنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی،ہارون رشید

لاہور(آن لائن)پی سی بی کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کوانگلینڈکے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہارون رشید نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح پہلے ون ڈے میں اچھا کھیلا آئندہ میچز میں بھی ایسا کھیلنے کی ضرورت ہے۔انگلینڈ ٹیم نے دوسرا ون ڈے جیت کر اچھا کم بیک کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں ہلکی پھلکی انجری ہوتی رہتی ہیں۔یاسر شاہ کی انجری سے ٹیم کی کارکردگی پر فرق نہیں پڑے گا۔انکی جگہ ظفر گوہر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کاامکان ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی