عمر اکمل کیساتھ دو خاندانوں کو بھی بدنام کیا جا رہا ہے،عبدالقادر
اسلام آباد(آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ میں اپنے سارے رشتے اپنے دین پر قربان کرتا ہوں ، عمر اکمل کے ساتھ ساتھ دو خاندانوں کو بھی بدنام کیا جا رہا ہے ، پی سی بی چیئرمین تک جن لوگوں نے عمر اکمل کے حوالے سے غلط خبریں پہنچائی ہیں ان کی بھی انکوائری ہونی چاہیے ۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی نے عمر اکمل کیخلاف بغیر انکوائری شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جو کہ درست نہیں ہے ان کو چاہیے تھا کہ وہ پہلے اس واقعہ کی تحقیقات کرتے ا انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کی ذاتی سرگرمیوں کے حوالے سے شوکاز کیسے جاری کیا جاسکتا ہے ۔
جبکہ چیئرمین پی سی بی نے چند لوگوں کے کہنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کے کلیئر ہونے کے بعد ہی میرا سوال موجود رہے گا کہ وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے یہ بات چیئرمین پی سی بی تک پہنچائی ہے اور کہا کہ اس کے بعد ان لوگوں کی انکوائری ہوگی اور کیا ان کو سزا ملے گی ۔