لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس

لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس خواجہ ندیم احمد کی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پنڈی جمخانہ کرکٹ کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اصغر بٹ کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا گیا ڈاکٹر محمد اصغربٹ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ان کو گزشتہ روزسپرد خاک کیا گیا۔

سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا اجلاس میں خواجہ ندیم احمد صدر لاہوریجن، محمد شعیب ڈار سیکرٹری لاہور ریجن، میاں محمد مبین خازن لاہورریجن، عابد حسین میڈیا منیجر لاہور ریجن ،مسعود انور صدر نارتھ زون، محمد نصیر شہزاد سیکرٹری نارتھ زون، شاہ ریز عبداللہ روکڑی صدر ایسٹ زون، احمد ایاز خان سیکرٹری ایسٹ زون، غلام عباس خازن ایسٹ زون، نواب منصور حیات خان سیکرٹری ویسٹ زون اور میاں محمد اسلم خازن ویسٹ زون کی طرف سے مرحوم کے سوگوران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی