بھارت نیوْٹرل مقام پر سیریز کھیلے، شہریار خان

بھارت نیوْٹرل مقام پر سیریز کھیلے، شہریار خان

دبئی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین شہریارخان نے کہاہے کہ پاکستان معاہدے کے تحت پاک بھارت سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنا چاہتا ہے اس لئے بھارت میں سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سیریز اسی صورت میں ممکن ہے کہ بھارت یو اے ای میں آکر کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یو اے ای میں آئی پی ایل کرا سکتا ہے تو پاک بھارت سیریز متحدہ عرب امارات میں کیوں نہیں ہوسکتی۔کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران شہریارخان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں 2 سیریز کھیل چکا ہے اورمعاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنی ہے اس لئے پاکستان سیریز کھیلنے کے لئے بھارت نہیں جائے گا اور وہاں سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور سیریز اسی صورت میں ممکن ہے کہ بھارت یو اے ای میں آکر کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یو اے ای میں آئی پی ایل کرا سکتا ہے تو پاک بھارت سیریز متحدہ عرب امارات میں کیوں نہیں ہوسکتی اور اس سیریز کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے اس لئے وہ ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے سیریز وہیں ہوگی۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے بیان کہ بھارتی حکومت متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگربھارتی حکومت کو بھارت میں سیریز کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں تو یو اے ای میں سیریز نہ کھیلنے کی کیا وجہ ہے اور ہمیں یو اے ای میں سیریز نہ کھیلنے کی وجہ کا انتظارہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہار نے پاک بھارت سیریز بھارت میں کرائے جانے کی پیشکش کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی