چوہدری سپورٹس نے گلبرگ جمخانہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

چوہدری سپورٹس نے گلبرگ جمخانہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)تیسرے آفتاب قرشی ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ کے پول میچ میں چودھری سپورٹس نے گلبرگ جمخانہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی سٹیگ کلب گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں گلبرگ جمخانہ نے پہلے کھیل کر مقررہ 30اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنائے خالد حبیب نے 85، محمد ارشد نے 51اور فیصل پیرزادہ نے 46رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی فاروق شہزاد نے 3اور زاہد خان نے 2وکٹیں حاصل کیں چودھری سپورٹس نے ہدف 29.5 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا بابر بٹ نے 91، نعیم اشرف نے 53ناٹ آوٹ اور چودھری شفقت نے 47رنز بنائے خالد حبیب نے 3اور عبدلمنیر نے 2وکٹیں حاصل کیں بابر بٹ کو شاندار 91رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔