شاہینوں کو آج سیریز میں برتری کیلئے انتھک محنت درکار

شاہینوں کو آج سیریز میں برتری کیلئے انتھک محنت درکار

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں کا تیسرا اور اہم میچ آج کھیلا جارہا ہے دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے آکر اس سیریز میں جو برابر ہے برتری لے جانے کی جنگ لڑیں گی کس ٹیم کو کامیابی ملتی ہے اس بارے میں تو کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ جو ٹیم اچھا کھیلے گی فتح اس کا مقدر بنے گی پاکستان کی ٹیم نے پہلا ون ڈے اپنے نام کیا تھا اور انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کرکے سیریز برابر کردی تھی آج کامیچ اب بہت اہمیت کا حامل ہے اس سے قبل ٹیسٹ سیریز پاکستان جیت چکی ہے کپتان اظہر علی کے لئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہی ہے کہ وہ آج ٹیم کو کس طرح ساتھ لیکر چلتے ہیں اور اپنی کپتانی میں ٹیم کو کس طرح جیت سے ہمکنار کرواتے ہیں قومی ٹیم کے لئے سپنر یاسر شاہ کا ان فٹ ہوجانا بری خبر ہے اور ان کی ٹیم میں شمولیت اب فٹنس سے مشروط ہے میچ کے آغاز سے قبل ان کی اس حوالے سے فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا اگر وہ کھیلنے کے قابل ہوئے تو ٹیم کاحصہ بنیں گے ورنہ ان کو ٹیم سے ڈراپ بھی کیا جاسکتا ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ اگر وہ ٹیم سے باہر ہوجاتے ہیں تو حریف ٹیم انگلینڈ کو اس کا بہت فائدہ ہوگا اور اس طرح ان کو پاکستان کا مقابلہ کرنے میں آسانی ہوجائے گی لیکن اگر وہ ٹیم میں واپس آجاتے ہیں تو یقینی طور پر وہ ٹیم کے لئے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور ٹیم کو فتوحات دلوانے کی کوشش کریں گے اظہر علی کے مطابق وہ جیت کے لئے پرعزم ہیں اور پوری ٹیم جوش و جذبے سے میدان میں اترے گی جبکہ ہیڈ کوچ وقار یونس بھی اس حوالے سے پر امید ہیں اور ان کا بھی یہ ہی کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت مکمل فارم میں ہے اور کامیابی حاصل کرے گی دوسری جانب اگر انگلینڈ کی ٹیم کی بات کی جائے تو اس کی کارکردگی چاہے اس وقت اتنی زیادہ اچھی نہیں ہے لیکن اس نے دوسرے ون ڈے میں بہت اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا اور کم بیک کیا ہے اور یقینی طور پر اب اس کو دوسرا و ن ڈے میچ جیتنے کے بعد آج کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں اس کامیابی کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بہت اہم کردار ادا کر ے گا اور جو بھی ٹیم ٹاس جیتے گی اس کی کوشش ہوگی کہ وہ پہلے بیٹنگ کرے اورایک بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوں بہرحال شائقین کرکٹ کی نظریں بھی آج کے میچ پر مرکوز ہیں اور امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آج ہونا والا میچ دلچسپ ہوگا او ر شائقین کرکٹ کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے پوری کوشش کرے گی اور پوری تیار ی کے ساتھ میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کرکے اس سیریز میں برتری حاصل کرے گی کیونکہ اس ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے ہی یہ ون ڈے سیریز جیتنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔کپتان اظہر علی کوآج بہت سوچ سمجھ کر کپتانی کرنے کی ضرورت ہے اور گراؤنڈ میں کیا جانے والا ان کا ہر فیصلہ میچ پر بہت اثر انداز ہوگا پوری ٹیم کو بھی آج اس میچ کو اس طرح سے کھیلنا چاہئیے کہ جیسے کہ یہ فائنل میچ ہے اور اس میں کامیابی حاصل کرنا بہت ضروری ہے پاکستان کی ٹیم اگر آج کا میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس کی یہ بہت بڑی کامیابی ہوگای کیونکہ طویل عرصہ کے بعد پاکستان کی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کا موقع ملے گا اور یہ کریڈٹ اظہر علی کو جائے گا امید ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اس اہم میچ کے لئے خاص حکمت عملی اپنائیں گے اور پوری ٹیم کو احسن طریقہ سے اپنے ساتھ لیکر چلیں گے پوری ٹیم کو اپنی ذمہ داری سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : کالم