40ارب کامنی بجٹ آئی ایم ایف کی ایما پر نافذ کیا جارہا ہے،خادم حسین

40ارب کامنی بجٹ آئی ایم ایف کی ایما پر نافذ کیا جارہا ہے،خادم حسین

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس کو کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی ماربل انڈسٹریز لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نے کہا ہے کہ گرتی برآمدات روپے کی قدرمیں چھ فیصد کمی اور 40ارب روپے کے نئے ٹیکس کاروبار کی کمرتوڑدنیگے 40ارب کامنی بجٹ آئی ایم ایف کی ایما پر نافذ کیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے اقدامات کرے،روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ کے باعث درآمدی مصنوعات کی کاروباری لاگت میں نمایاں اضافہ ہو گیاہے،جس سے برآمدی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ کا امکان ہے۔

،حکومت روپے کی ڈی ویلیو کے بجائے ویلیو پر توجہ دے، خادم حسین نے کہا کہ40ارب کامنی بجٹ آئی ایم ایف کی ایما پر نافذ کیا جارہا ہے کیونکہ برآمدات میں سال رواں کے پہلے چار ماہ میں سوارب ڈالر سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے،حکومت روپے کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرے کیونکہ مقامی کرنسی کی قدر کم ہونے سے معیشت کی ڈالر اےئریشن کی رفتار بڑھ جاتی ہے جوملکی مفاد کے منافی ہے، ڈالر اےئریشن کے رجحان پر قابوپانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ورنہ روپیہ مزیدبے قدر ہو جائے گا،اور معاملہ ارباب اختیار کے ہاتھ سے نکل جائے گا، انہوں نے کہا حکومت نئے اضافہ ٹیکسوں کے منصوبے پر نظر ثانی کرے۔

مزید : کامرس