داتا گنج بخش ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
لاہور( جنرل رپورٹر ) ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس گزشتہ روزداتا ٹا ؤن آفس میں ہوا۔ صدارت ایڈمنسٹریٹرداتا گنج بخش ٹاؤن/ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عاصم سلیم نے کی جبکہ اس موقع پر ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن اقبال فرید،کونسل آفیسر شہزاد قریشی ،ٹی او آر عثمان بھدر ،پی آر او غلام قادر چوہدری،ڈی ڈی او (ایچ)،پی ایچ اے،ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات،ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے۔ اس موقع پرایڈمنسٹریٹرداتا گنج بخش ٹاؤن/ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عاصم سلیم کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ایڈمنسٹریٹرداتا گنج بخش ٹاؤن/ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عاصم سلیم نے داتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹا ؤن میں جا ری ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ٹائر شاپس، کباڑخانوں اور قبرستانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سٹاف کی مانیٹرنگ کی جائے،واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے۔