حکمران بیرون ملکوں سے غلط شرائط پر قرضے لے رہے ہیں،سجاد بلوچ

حکمران بیرون ملکوں سے غلط شرائط پر قرضے لے رہے ہیں،سجاد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے مختلف مزدور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حکمران بیرون ملک سے غلط شرط پر قرضے لے رہے ہیں جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی اب حکمران قرض کی اقساط دینے کے لیے بھی بیرون ملک سے قرض لے رہے ہیں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر تباہی کی طرف جارہا ہے حکمران لوٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں حکمرانوں نے ملک کا بچہ بچہ مقروض کر دیا ہے غریب آدمی نہ تو جی سکتا ہے اورنہ مرسکتا ہے۔
حکمرانوں نے غریب آدمی کا مرنا بھی مہنگا کردیا ہے لوگوں کے پاس کفن دفن کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں ہر مزدور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور حکمرانوں کو بددعائیں دے رہا ہے حکمرانوں کو غریب آدمی سے کوئی واسطہ نہیں ہے موجودہ حکمران جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو مزدور دشمن پالیسیاں بنانا شروع کردیتے ہیں ۔