یونین کونسل262میں تحریک انصافکے امیدواروں کا ورکرو ں کے اعزاز میں ظہرانہ

یونین کونسل262میں تحریک انصافکے امیدواروں کا ورکرو ں کے اعزاز میں ظہرانہ

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل 262شامکی بھٹیاں سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چیئرمین میجر (ر)اعجاز محمود بھٹی، وائس چیئرمین ملک محمد اشرف کھوکھر نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے والوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔رہنماؤں نے کہا کہ ہم ہارے نہیں جیت چکے ہیں ہماری تمام ٹیم دن رات آپ کے مسائل حل کرنے کو تیار ہے آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ کی طرف کوئی انگلی اٹھائے گا، اگر کوئی آپ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا توہم اس کی آنکھ نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان دیانتدی کی سیاست پر یقین رکھتا ہے، نوٹوں کی چمک دکھا کر سیاست کرنے والے پریشان ہو چکے ہیں ہم نے آپ سے پیار محبت سے ووٹ لیے ہیں دوسروں کی طر ح خریدے نہیں ہیں۔ میجر (ر)اعجاز محمود بھٹی ،ملک محمد اشرف کھوکھر ،عبدالغفار بھٹی،عبدالغفور بھٹی نے مشترکہ خطاب میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے تین سالوں میں عوام سے کیے ہوئے وعدوں میں ایک بھی پورا نہیں کیا بلکہ موجودہ حکمرانوں کوغریبوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں۔ تحریک انصاف اپنے منشور پر بھر پور انداز میں عمل کرے گی ،ہم پہلے بھی عوام کی خدمت کر رہے تھے اب مزید ہمارا فرض بن چکا ہے کہ عوام کی خدمت اور مسائل حل کریں خطاب کرنے والوں میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما ادریس بھٹی،اویس بھٹی کے علاوہ کئی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1