فاطمہ میموریل ہسپتال کی دوسری سالانہ رینل پتھالوجی ورکشاپ

فاطمہ میموریل ہسپتال کی دوسری سالانہ رینل پتھالوجی ورکشاپ

لاہور( جنرل رپورٹر ) فاطمہ میموریل ہسپتال اور ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ نے پچھلے سال کی پہلی کامیاب کانفرنس کے بعددوسری سالانہ رینل پتھالوجی ورکشاپ اور سمپوزیم کا انعقاد کیا دو دن کی اس کانفرنس میں پورے پاکستان سے نیفرولوجسٹس، ٹرانسپلانٹ سرجنز، اور پتھالوجسٹس پر مبنی سو (100) سپیشلسٹس نے حصہ لیا۔ کانفرنس کے مقررین میں ڈاکٹر محمد اختر سینئر کنسلٹنٹ ،کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر، ریاض سعودی عربیہ اینڈ وزٹنگ پروفیسر ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری ، پروفیسر ڈاکٹر محمد مبارک ،پروفیسر آف پتھالوجی، جاوید آئی قاضی،ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹوپتھالوجی، انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ، پروفیسر ڈاکٹر راجہ راسب، ڈاکٹر رومینہ قاضی، ڈاکٹر حمیرا ناصراور ڈاکٹر عمرانہ تنویر شامل تھے۔کانفرنس کا افتتاح پرنسپل ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری پروفیسر ہمایوں مقصود نے کیا اور پروفیسر صبیحہ ریاض،ہیڈ آف پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ نے استقبالیہ خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں minimal change diseases، نیفروپیتھی ، رینل ٹرانسپلانٹ اور رینل ریجیکشن پر روشنی ڈالی گئی۔فاطمہ میموریل ہسپتال ایک ٹرسٹ ہے جسکی بنیاد 1977 کوشادمان لا ہور میں رکھی گئی جوتمام طبقات سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو بہتر ین صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں یقین رکھتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1