پنجاب خاتون سمیت نوسربازوں کا 4رکنی سرگرم

پنجاب خاتون سمیت نوسربازوں کا 4رکنی سرگرم

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجا ب میں ایک ایسا گروہ سر گر م ہو گیا ہے جو سا د ہ لو ح اور شر یف شہر یو ں کودھو کہ دہی اور بھلا پھنسا کر ان سے رقم بٹورتا ہے ۔اور ان کا سب کچھ لو ٹ کر فرار ہو جا تا ہے ۔اس گروہ میں ایک خا تو ن بھی شا مل ہے ۔اب تک یہ درجنوں افراد کو لوٹ چکے ہیں ۔ پو لیس ایف آئی اے اور اینٹی کر پشن میں ان ملز ما ن کے خلا ف مقد ما ت درج ہیں جبکہ ایک اعلیٰ پو لیس افسربھی اس گر و ہ کی سر پر ستی کر رہا ہے ۔متا ثر ہ خا ندا نو ں نے وز یر اعلیٰ پنجا ب اور آئی جی پو لیس سے ملز ما ن کی فو ر ی گرفتا ری کا مطا لبہ کیا ہے،بصورت دیگر سخت احتجا ج کی دھمکی دی ہے ۔ درخواست گزار معروف قانون دان سید ذاکر حسین نے روزنامہ پاکستان کے دفتر آکر بتا یا ہے کہ اس وقت پنجا ب میں ایک ایسا گروہ سر گر م ہو گیا ہے جو سا د ہ لو ح اور شر یف شہر یو ں کودھو کہ دہی اور بھلا پھنسا کر ان سے دھو کہ کر تا ہے ۔ سادہ لوح شہریوں کی جائیداداد ہتھیانے اوراپنے گروہ کے ذریعے اراضی کے جعلی کاغذات تیار کرکے اپنے نام اراضی منتقل کروانے والے 4رکنی گروہ کے سرغنہ شاہد لقمان ،محمد نعمان ،وحید اورشریفاں بی بی کے خلاف پولیس ،ایف آئی اے اوراینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا حکم بھی دے ر کھا ہے۔تھانہ سول لائن گجرات میں ان ملزمان کے خلاف فراڈ،دھوکہ دہی اورجعل سازی کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے ۔جبکہ اس گروہ کے خلاف پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی جعل سازی ،اراضی ہتھیانے اوراپنے نام منتقل کروانے ،عدالت میں جعلی ڈگریاں پیش کرنے سمیت دیگر مقدمات کا اندراج کر دیا گیا ہے۔جبکہ اراضی متاثرین تنویر احمد ،سرفراز احمد ،ریاض احمد ،ساجد محمود بھٹی نے الزام لگا یا ہے کہ اس گروہ کو ایک اعلیٰ پولیس افسر کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ جس کا اربا ب اختیا ر کو نو ٹس لینا چا ہیے ۔

مزید : علاقائی