شہدا ئے لاہورپولیس کے اہل خانہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

شہدا ئے لاہورپولیس کے اہل خانہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

لاہور(کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر ایس پی کینٹ آپریشن امتیاز سرور اور ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز عرفان سمو نے اپنی ڈویژنز کے شہد اء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے اعزاز میں ریفریشمنٹ دی ۔ایس پی کینٹ آپریشن امتیاز سرور اور ایس پی کینٹ انوسٹی گیشن اسماعیل کھاڑک نے اپنے دفتر میں شہید سب انسپکٹر ایم اسلم ،سب انسپکٹر غلام جعفر،کانسٹیبل مظہر اقبال ،کانسٹیبل ارشد ،کانسٹیبل خادم حسین ،کانسٹیبل ایم عرفان ،کانسٹیبل حاکم علی ،کانسٹیبل نذیر احمد اور شہید کانسٹیبل محسن رضا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے اعزاز میں ریفریشمنٹ دی ۔اس مو قع پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے ویژن اور ہدایت کے مطابق کی گئی ہے ۔لاہور پولیس کے شہداء لاہو ر پولیس کے افسران واہلکاروں کے لئے فخر کا باعث ہیں اور لاہور پولیس کے سر کا تاج ہیں ۔لاہور پولیس نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے اور ملک کے ساتھ وفادرای نبھائی ہے ۔شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقا ت مہینہ میں کم از کم از ایک بارضرور کی جائے گی اور شہد اء کے اہل خانہ کے لئے لاہور پولیس کے افسران نے ایک پیکیج متعارف کروایا ہے جس پر جلد از جلد عمل درآمد ہوگا ۔اسی طرح ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز عرفان سمو نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے اعزاز میں ریفریشمنٹ دی ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اور لاہور پولیس شہدا ء کی فیملیز کے لئے تاریخ ساز فیصلے اور اقدامات کررہی ہے ۔اس موقع پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور اور ایس پی سول لائنز انوسٹی گیشن عرفان سمو نے شہداء کے اہل خانہ کے درمیان نقد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

مزید : علاقائی