لٹن روڈ ،20سالہ نامعلوم نوجوان کی تشددزدہ نعش برآمد

لٹن روڈ ،20سالہ نامعلوم نوجوان کی تشددزدہ نعش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ سے 20سالہ نوجوان کی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔نوجوان کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ورثاء کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقہ پی این کالونی گندے نالے کے قریب سے نامعلوم نوجوان کی نعش دیکھ کر خوف وہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد نعش مردہ خانہ میں جمع کروادی ۔پولیس کے مطابق نوجوان کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے،اس کے کپڑوں سے ایسی کوئی چیز برآمد نہ ہوسکی ہے جس سے اسکی شناخت ہوسکے۔ورثاء کی شناخت کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی