صوبائی دارالحکومت چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 لاہور(کر ائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اوردیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق نو اں کو ٹ میں محمو د کے گھر سے تین ڈاکو ساڑھے 6لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ، ٹا ؤ ن شپ میں مو ٹرسائیکل سوار دوڈاکوؤں نے حمزہ سے 70ہزار،سا ند میں عمران سے 40ہزار لوٹ لئے ما ڈ ل ٹا ؤ ن میں شکیل ایڈ ووکیٹ اور اسکی فیملی سے 5 لاکھ 70ہزار،راوی روڈ ٹمبر ما ر کیٹ میں لیا قت اور اسکی فیملی سے 3لاکھ 70ہزار،چو ہنگ میں رضا کے گھر سے1 لاکھ روپے کی نقد ی ،سٹی رائیونڈ میں بشیر میوسے دولاکھ 10ہزار،شا ہد رہ ٹاؤن میں آ پی بٹ سے ایک لاکھ 90ہزار،گلبر گ میں رفاقت سے2 لاکھ روپے کی نقد ی ، منز نگ میں سا جد سے 60ہزار،لو ئر ما ل میں اویس سے 20ہزار،باغبانپو رہ میں رشید گجر سے60ہزاراور ڈیفنس اے میں سلیم سے 50ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ سمن آباد میں اقبال،گلشن اقبال میں عمران،ستوکتلہ میں اسد ،رائیونڈ میں رب نواز،ڈیفنس اے میں مبشر،راوی روڈ میں رمضان،گجر پو رہ میں شاہد،مزنگ میں فا روق،پرانی انارکلی میں عابد،ریس کورس میں زاہد،اقبال ٹاؤن میں عمران،نواں کوٹ میں عاطف شمالی چھاؤنی میں احسن ،منا واں میں عظیم کی مو ٹرسائیکلیں اور ریس کورس میں الیاس،گلشن راوی میں محمد علی اور ستوکتلہ میں سلمان کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی