غالب مارکیٹ ، ہوٹل ملازم نے پھندالیکر زندگی کاخاتمہ کرلیا

غالب مارکیٹ ، ہوٹل ملازم نے پھندالیکر زندگی کاخاتمہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ میں ہوٹل ملازم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔متوفی سکردو کا رہائشی تھا۔پولیس نے نعش مردہ خانہ میں جمع کرواتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقہ غوث الاعظم کالونی میں 25سالہ سلیم نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھا،سلیم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کینٹ کے علاقہ میں معروف ہوٹل پر کام کرتا تھا،گزشتہ روز سلیم کے ساتھی ڈیوٹی سے واپس آئے تو کمرہ اندر سے بند تھا۔دروازہ توڑ کر وہ اندر داخل ہوئے تو سلیم کی نعش پھنکے سے لٹک رہی تھی،جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے مطابق سلیم سکردو کا رہائشی تھا اور کچھ عرصہ قبل لاہور میں نوکری کے سلسلے میں آیا تھا،خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی ہیں،نعش مردہ خانہ میں جمع کروادی گئی ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -