چائلڈ سٹارز محمد علی اور معظم علی شہرت کی جانب گامزن

چائلڈ سٹارز محمد علی اور معظم علی شہرت کی جانب گامزن

لاہور(فلم رپورٹر)چائلڈ سٹارز محمد علی اور معظم علی پروڈیورسز کی فرسٹ چوائس بن گئے ہیں۔دونوں بھائی ان دنوں نجی چینلز کے لئے بنائے جانے والے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔محمد علی اور معظم علی’’قرض‘‘،’’روشن ستارے‘‘سمیت متعد ڈراموں میں کام کرکے شہرت حاصل کرچکے ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ننھے فنکاروں نے بتایا کہ ہم دونوں نے ڈرامہ سیریل’’ذرا سی غلط فہمی‘‘میں کام کررہے ہیں۔ہم دونوں اداکاری کو بطور پروفیشن اپنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ہمیں شوبز میں ہماری والدہ کی مکمل سپورٹ حاصل ہے وہ ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ہم مکمل اعتماد کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔محمد علی نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ میں میرا بہت اہم رول ہے اسی کردار کے گرد پورا ڈرامہ گھومتا ہے۔

مزید : کلچر