عامر خان فلم ’’دنگل‘‘ کی عکس بندی کے دوران زخمی ہوگئے

عامر خان فلم ’’دنگل‘‘ کی عکس بندی کے دوران زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار عامر خان اپنی نئی فلم ’’دنگل‘‘ کی عکس بندی کے دوران زخمی ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان لودھیانہ میں اپنی فلم کے ایکشن سین کی عکس بندی میں مصروف تھے کہ اس دوران کمر اور ران کے پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث زخمی ہوگئے۔جس کے بعد انہیں فلم کی عکس بندی ملتوی کرنی پڑی ۔ ڈاکٹرز نے انہیں دو دن تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عامر خان اپنی فلم کی عکس بندی کو مقررہ شیڈول پر مکمل کرنا چاہتے ہیں اس لئے وہ سخت محنت کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پٹھوں میں کھچاؤ کا مسئلہ لاحق ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -