جیمز بانڈ فلم ’’سپیکٹر‘‘ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

جیمز بانڈ فلم ’’سپیکٹر‘‘ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

نیویارک (این این آئی)برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کی فلم’’سپیکٹر‘‘ کا دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر چھائی رہے گی۔ گزرے ویک اینڈ پر دو نئی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن وہ جیمز بانڈ سیریز کی چوبیسویں فلم سپیکٹر کو پہلی پوزیشن سے ہٹا نہ سکیں۔ ڈینئیل کریگ کی فلم نے اس ویک اینڈ پر تین کروڑ چون لاکھ ڈالر کمائے۔ اس طرح فلم نے اب تک جنوبی امریکا میں تیرہ کروڑ ڈالر کا بزنس کر لیا ہے۔

مزید : کلچر