دوستوں کے انتخاب میں محتاط ہوں، اداکارہ پریتی زنٹا

دوستوں کے انتخاب میں محتاط ہوں، اداکارہ پریتی زنٹا

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ میں دوستوں کے انتخاب میں محتاط ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دوستوں کے انتخاب میں محتاط ہوں۔ میں بہت کم گو ہوں اسی وجہ سے زیادہ دوست نہیں بناتی۔ تاہم بالی وڈ میں میرے بہت سے دوست ہیں میں انکے ساتھ وقت گزارتی ہوں اور شوبز پارٹیوں میں شرکت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو ایک ماں کے کردار میں بھی منوایا ہے لوگوں نے مجھے اس روپ میں بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کو خود تک محدود کر لیا ہے اور اب ذاتی زندگی بارے کسی سے کوئی بات نہیں کرتی۔

مزید : کلچر