’’پریم رتن دھن پایو ‘‘ نے تین دن میں سو کرور روپے کما لئے
ممبئی (آن لائن) سلمان خان کی فلم نے باکس آفس پر سو کرور روپے کا دھن کما لیا۔ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ صرف تین دن میں کمائی کر کے ایک ارب کلب میں شامل ہو گئی۔ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ ایک ارب روپے کلب میں شامل ہونے والی سلمان خان کی نویں فلم ہے۔ دیوالی پر ریلیز ہونے والی یہ فلم پہلے ہی دن 40 کروڑ روپے کما کر سارے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔