میڈونا پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والوں کا ذکر کرتے رو پڑیں
لاس اینجلس(اے پی پی) ہالی وڈ پوپ گلوکارہ میڈونا اپنے سٹاک ہوم میں پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سٹیج پر رو پڑیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 57 سالہ نے اپنے کنسرٹ میں سٹیج پر کہا کہ پیرس حملوں میں جو ہوا اس کے باعث انکے لئے پر فارم کرنا نہایت ہی مشکل ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو قتل کیا گیا ۔گلوکارہ نے کہا کہ دہشتگردی پوری دنیا میں دہشتگردی کے جہاں بھی واقعات ہو رہے ہیں وہ سب کے لئے دکھ کا باعث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اتحاد سے ہم مل کر ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم محبت سے دنیا کو بدل سکتے ہیں اور ہم یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ دنیا میں ذیادہ اچھے لوگ موجود ہیں۔
اس موقع پر پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی کی اختیار کی گئی۔