دار ارقم گرلز کالج کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

دار ارقم گرلز کالج کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور(جنرل رپورٹر) دار ارقم گرلز کالج‘ سعید پارک راوی پل‘ شاہدرہ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گرین ٹاؤن‘ لاہور‘ منہاج کالج فارویمن ٹاؤن شپ‘ لاہور‘ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز‘ گلبرگ III‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ جہانگیر پارک‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ جہانگیر پارک‘ لاہور‘ پنجاب سکول‘ داتا نگر بادامی باغ لاہور اور فالکن ہاؤس‘ داتا نگر بادامی باغ‘ لاہور گیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1109تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4