ممتاز علمی وخانقاہی شخصیت مولانا حکیم محمد مظہر شاہ کا جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ

ممتاز علمی وخانقاہی شخصیت مولانا حکیم محمد مظہر شاہ کا جامعہ اشرفیہ لاہور ...

لاہور ( پ ر ) ملک کی نامور علمی و خانقاہی شخصیت اور جامعہ اشرف المدارس کراچی کے مہتمم حضرت مولانا حکیم محمد مظہر شاہ نے ڈاکٹر عبدالمقیم کے ہمراہ گذشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کرتے ہوئے مہتمم حضرت مولانا محمد عبیداللہ صاحب مدظلہٗ، حافظ اسعد عبید اور دیگر اساتذہ و علماء سے بھی ملاقات کی اس موقعہ پر انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے بانی حضرت مولانا مفتی محمد حسنؒ صاحب اور مہتمم حضرت مولانا محمدعبیداللہ صاحب مدظلہٗ کے اخلاص و للہیت،علم و تقویٰ اور ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبیدمدظلہٗ کے حُسنِ انتظام کی وجہ سے آج جامعہ اشرفیہ لاہور سے علم حاصل کرنے والے حرمین شریفین سمیت پوری دنیا میں اشاعتِ دین اور اسلام کا پیغامِ امن پھیلانے میں مصروف ہیں اس موقعہ پر مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4