شیشہ کیفے سے گرفتار ہونے والی طالبہ کی ضمانت منظور،رہا کرنے کاحکم

شیشہ کیفے سے گرفتار ہونے والی طالبہ کی ضمانت منظور،رہا کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کچہری نے نے شیشہ کیفے سے گرفتار ہونے والی طالبہ آمنہ تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔استغاثہ کے مطابق 13نومبرکو متعلقہ ٹی ایم او نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک شیشہ کیفے میں چھاپہ مار کر 3طالبہ سمیت 6طلباء کو حراست میں لے کر تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کروایا، مذکورہ مقدمہ کی ایک ملزمہ طالبہ آمنہ تنویر نے اپنے وکیل سید زوہیب سعید کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ آمنہ تنویر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4