ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت آج ہوگی،گواہ طلب کرلئے گئے

ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت آج ہوگی،گواہ طلب کرلئے گئے

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق کی عدالت میں ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت آج 17نومبر کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر عدالت نے مذکورہ مقدمہ میں ملوث طوبی، حکیم ذیشان اور فاروق کے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کررکھا ہے ۔استغاثہ کے مطابق پچھلی سماعت پرتینوں ملزمان پرفرد جرم کے بعد عدالت نے گزشتہ روز گواہوں کو طلب کررکھاتھا لیکن گواہ پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے مزید کارروائی آج تک ملتوی کردی تھی ،عدالت نے پراسکیوشن کو حکم دیاتھا کہ آئندہ سماعت پرگواہ پیش کئے جائیں۔تھانہ شیرا کورٹ پولیس نے طوبی، ذیشان اور فاروق کے خلاف ماڈل عبیرہ کو قتل کرنے اور بعد میں اس کی نعش کو چھپانے کی خاطر بیگ میں ڈال کر بس کے اڈے پر چھوڑنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے چالان پیش کررکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4