میٹروبس کے لیے نئے دو رویہ پل کی تعمیر کا منصوبہ مسترد

میٹروبس کے لیے نئے دو رویہ پل کی تعمیر کا منصوبہ مسترد

لاہور ( کامرس رپورٹر )پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے دریائے راوی پر شاہدرہ کے مقام پر میٹروبس کے لیے نئے دو رویہ پل کی تعمیر سے قبل ہی اعتراض لگا کر منصوبہ مسترد کردیا ۔ اس سلسلے میں پی اینڈ ڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ ایک تو منصوبے پر لاگت بہت زیادہ ہے دوسرا منصوبے کے ڈیزائن میں ترمیم کردی گئی ہے جس سے بجٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ مواصلات تعمیرات نے نئے پل کی تعمیر کے لیے 63کروڑ روپے کے بجٹ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 30کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول