اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت پر مثبت ا ثرات مر تب کریگا، عبدالباسط

اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت پر مثبت ا ثرات مر تب کریگا، عبدالباسط

لاہور ( اسد اقبال )مسلم لیگ ن حکومت کے معاشی ویژن کی عکاسی کے پیش نظر وفاقی حکو مت کی جانب سے پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبہ سے پاکستان کی معاشی ترقی پر مثبت ثرات مر تب ہو نگے ۔پنجاب سر مایہ کار ی بورڈ اینڈ ٹر یڈ کے چیئر مین عبدالباسط ، پیاف کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ ،قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی اور دی انجینئر ز پاکستان کے جنرل سیکر ٹری سلیم اللہ نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے ساتھ بھی راہداری منصوبوں کو شروع کر نے پر صنعتکاروں اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ راہداری منصوبے کے آغاز کے بعد پاکستان اپنی پیداوار دنیا بھر کے ممالک میں بر آمد کر سکے گا ۔ چین اور تاجکستان کے ساتھ اقتصادی راہداری معاہدوں سے قبل برآمدات کے لیے ڈائریکٹ روس اور دیگر ممالک سے کر تے تھے،جس سے جہاں اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے وہیں وقت کے ضیاع کا سامنا بھی صنعتکاروں کو کر نا پڑتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ ملک میں چینی طرز پر اکنامک زونزقائم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔

عبدالباسط

مزید : صفحہ اول