وزیراعظم آج سے ازبکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم آج سے ازبکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم نواز شر یف( آج)منگل سے ازبکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں معاون خصوصی طارق فاطمی ، مشیر خارجہ سرتا ج عزیز اور مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم بھی شامل ہونگے ۔ وزیراعظم دو روزہ قیام میں ازبکستان کے وزیراعظم اور صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے ۔ اس موقع پر وفود کی سطح پر بھی پاک ازبک مذاکرات ہونگے جس میں دفاع ، تجارت ، توانائی ، سیاحت، ثقافت ، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا جائے گا۔ تاشقند میں قیام کے دوران وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے اور انہیں اپنی پالیسیوں سے آگاہ کرینگے،۔ وزیراعظم کے دورے کے آخر میں دونوں ملکوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اس موقع پر دونوں ملک انسداد دہشت گردی میں بھی تعاون پر غور کرینگے اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ علاقائی روابط کو فروغ دینے کیلئے خصوصی بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم کے دورے کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ باہمی تجارتی حجم میں اضافے کیلئے نئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا

مزید : صفحہ اول