ترکی میں ایک خود کش حملے میں 4پولیس اہلکار زخمی

ترکی میں ایک خود کش حملے میں 4پولیس اہلکار زخمی

استنبول (اے پی پی) شام کی سرحد کے نزدیک واقع ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ترکی کی دوغان خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات جنوبی مشرقی شہرغازیان تیپ میں پیش آیا ہے اور وہاں ایک دس منزلہ عمارت کے ایک اپارٹمنٹ میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران بمبار نے خود کو دھماکے اڑایا ہے۔پولیس اہلکار جونہی اس اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو داعش کے جنگجو نے اپنے جسم کے ساتھ بندھے بارود کو دھماکے سے اڑا دیا۔قبل ازیں اسی صوبے میں ترک فوجیوں نے داعش کے چار جنگجوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

داعش کے جنگجوؤں نے پہلے ترک فوجیوں پر فائرنگ کی تھی اور وہ جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔واضح رہے کہ ترک سکیورٹی فورسز نے جولائی کے بعد سے اندرون اور بیرون ملک داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی تیز کررکھی ہے۔ترکی کے لڑاکا طیارے بھی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر