12ہزار شامی تارکین وطن پناہ دینے کا منصوبہ ترک نہیں کیا جائے گا ، آسٹریلوی وزیر خارجہ

12ہزار شامی تارکین وطن پناہ دینے کا منصوبہ ترک نہیں کیا جائے گا ، آسٹریلوی ...

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بیشپ نے کہا ہے کہ پیرس حملوں کے پیش نظر آسٹریلیا 12 ہزار شامی تارکین وطن کو پناہ دینے کا منصوبہ ترک نہیں کرے گا۔ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے والے لوگوں کے انتخاب کے قواعد بہت سخت ہوں گے اور سلامتی کے تمام تقاضے پورے کرنے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے مذہبی اور قومی اقلیتوں کے لوگوں کو منتخب کیا جائے گا جن کو شام میں امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا ہے"، انہنوں نے کہا کہ آسٹریلیا ہمیشہ انسانی حقوق کی پاسداری کرے گا۔

مزید : عالمی منظر