دہشت گردی کے عالمی خفیہ ایجنسیوں کو باہمی تعاون میں اضافہ کرنا ہو گا ، روس

دہشت گردی کے عالمی خفیہ ایجنسیوں کو باہمی تعاون میں اضافہ کرنا ہو گا ، روس

ماسکو (اے پی پی) روس کی فیڈرل کونسل سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے سربراہ کانستینتین کساچیو نے کہا ہے کہ پیرس کے سانحہ کے بعد تمام ملکوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں خفیہ ایجنسیوں کے تعاون کے، سنجیدگی سے غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی کے بڑے امکان خاطر ضروری ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تعاون کو وسیع کیا جائے۔ یوکرین کے واقعات کے بعد کچھ ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں نے اپنے روسی رفقائے کار کے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا ہے، جو بالکل بھی درست نہیں ہے۔ یہ بہت بڑی غلطی ہے ان کے مطابق روس نے کئی بار مغرب کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ، شرائط کے بغیر اشتراک عمل جاری رکھنے کی بات کی ہے۔ " میں امید کرتا ہوں کہ یہ سانحہ دوسرے ملکوں کے رہنماؤں کے لیے وجہ بنے گا کہ وہ روس کی باتوں کو زیادہ توجہ سے سنیں اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے ضمن میں زیادہ سنجیدہ کام کا آغاز کریں۔

مزید : عالمی منظر