مصر میں اسرائیلی سرحد کے نزدیک 15 افریقی تارکینِ وطن کی لاشیں برآمد
قاہرہ (اے پی پی) مصری پولیس نے اسرائیلی سرحد کے نزدیک واقع ایک علاقے سے 15 افریقی تارکینِ وطن کی لاشیں برآمد کی ہیں جنہیں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں جائے واقعہ سے 8 افراد زخمی حالت میں بھی ملے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد افریقی تارکینِ وطن ہیں جزیرہ نما سینا کے جنوبی سرحدی قصبے رفحہ کے نزدیک سے ملے ہیں۔
پولیس نے ہلاک اور زخمی تارکینِ وطن کی قومیت نہیں بتائی ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ ان افراد کو کس نے گولیاں ماریں۔جزیرہ نما سینا ان افریقی تارکینِ وطن کے راستے میں پڑتا ہے جو غیر قانونی طریقے سے اسرائیل میں داخلے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔