پیرس میں شروع ہونے والی اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کو ملتوی کیا جائے‘نکولس سرکوزی

پیرس میں شروع ہونے والی اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کو ملتوی کیا ...

پیرس (اے پی پی) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے مطالبہ کیا ہے کہ رواں مہینے کے اختتام پر پیرس میں شروع ہونے والی اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کو ملتوی کیا جائے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اِس کانفرنس کے ملتوی کرنے کی وجہ پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد کی صورت حال کو قرار دیا ہے۔انہوں نے اِس کانفرنس کو کئی ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس30 نومبر سے فرانسیسی دارالحکومت میں شروع ہو گی تاہم فرانسیسی حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ کانفرنس شیڈیول کے مطابق منعقد کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر