پی ٹی وی لاہور مرکز، جنرل باڈی کا اجلاس، ایم ڈی محمد مالک کی خصوصی شرکت

پی ٹی وی لاہور مرکز، جنرل باڈی کا اجلاس، ایم ڈی محمد مالک کی خصوصی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسن عباس زیدی

پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے ریفرنڈم جیتنے کے بعد پی ٹی وی لاہور مرکز کے سٹوڈیو میں ایک جنرل باڈی کا اجلاس منعقدہوا۔ اس موقع پر پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک مہمان خصو صی تھے محمد مالک کے لاہور مرکز پہنچنے پر پی ٹی وی ملازمین نے پر تپاک استقبال کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا اور ایک خوش الحان ثنا ء خوان نے ہدیہ نعت پیش کیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض غلام شبیر نے ادا کئے۔ یونین کی طرف سے سپاس نامہ محمد جمیل قادری نے پیش کیا ۔ پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین سی بی اے کے مرکزی قائدین بھی جنرل باڈی میں شرکت کیلئے لاہور مرکز آئے۔ ان میں لیاقت علی تارڑ جنرل سیکرٹری سی بی اے ، اقبال شاہین سر پرست اعلیٰ پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین ، عجب گل خٹک چےئر مین کے نام نمایاں ہیں ۔ایم ڈی محمد مالک کے جب لاہور مرکز تشریف لائے ان کی آمد پر نہ صرف پھول نچھاور کیے گئے بلکہ ڈھول ، بینڈباجوں، نعروں اور بھنگڑوں میں انہیں سٹوڈیو لایا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا بعد ازاں سرورِ کونین ھادی برحق کے حضور نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض غلام شبیر نے نبھائے ۔محمد جمیل قادری نے ایم ڈی پی ٹی وی کی خدمت میں ملازمین کی طرف سے سپاس نامہ پیش کیا۔ یوں خطابات کا سلسلہ شروع ہوا۔جس میں میر عجب خان خٹک چیئر مین (CBA)نے روسٹرم پرآ کر اپنے دھیمے اور مخصوص انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پشاور میں سروس کے دوران فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے پر وزیرِ اعظم پاکستان اور پی ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔ پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین (CBA)کے سر پرستِ اعلیٰ اقبال شاہین نے انتہائی جوشیلے انداز میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ریفرینڈم جیتنے کے بعد ہم نے ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ ہم جنرل باڈی اس وقت کریں گے جب تمام سینٹرز سے بقا یا جا ت کی ا دا ئیگی ہو جا ئے گی اور تمام ملازمین کو پہلے کی طرح میڈیکل کی سہولت میسر ہو گی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا تمام واجبات جن میں میڈیکل بلز ، آ ر ٹسٹو ں اور دیگر شعبوں کو ا دا ئیگی کر دی گئی ہے۔ (CBA)کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی تارڑ نے اپنے منفرید انداز میں بڑی پر مغز تقریر کی انکے اندازِ بیان میں ایک مدبر شخص کی جھلک نظر آئی وہ بڑ ے معصومانہ انداز میں ایم ڈی صاحب سے مطالبات کا کہتے گئے جنہیں ایم ڈی صاحب نے اثبات میں لیا۔ اس کے بعد (CBA)یونین کے مسلسل تیسری بارمرکزی صدر منتخب ہونے والے جناب جہانگیر خان کو خطا ب کی دعوت دی گئی۔مرکزی صدرجہانگیر خان کا روسٹرم پر تشریف لانا تھاکہ پنڈال میں ملازمین کے فلک شگاف نعروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔جہانگیر خان کا اپنا ہی اندازِ بیان ہے۔وہ بغیر لکھے فی البدی جوشیلی تقریر کرنے کے عادی ہیں۔ انہیں اس قسم کی جنرل باڈیز پر خطاب کرتے ایک عرصہ گزر گیا ہے۔ ا نہیں اس قسم کی تقر یر کر نے کا ملکہ حا صل ہے ۔جہانگیر خان نے اپنا خطاب شروع کرتے ہی مطالبات کی بر سا ت شر وع کردی۔ ا نہو ں نے کہا کہ ہم اور ادارہ ایم ڈی کی کا و شو ں سے مطمن ہے اور ساتھ ساتھ ایم ڈی پی ٹی وی جناب محمد مالک کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔جہانگیر خان نے کہا کہ وہ محمد مالک کے دور میں چارٹرز 2014اور2015 میں ملازمین کیلئے اچھے چارٹر کیلئے امید رکھتے ہیں۔پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی محمد مالک نے اپنے خطاب میں نان ریگولر ایمپلائز کو مستقلی کے خطوط تقسیم کیے اور دوران ملا زمت فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو بھی بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے لاہور مرکز کے کچھ مسائل کے فوری حل کیلئے لاہور سینٹر کے جنرل مینجر بشارت خان کو ہدایات جاری کیں۔ محمد مالک نے کہا کہ جب انہیں پی ٹی وی کی سربراہی کیلئے ذمہ داری سونپی گئی تو اس وقت ادارے کی مالی حالت ناگفتہ بہ تھی۔انہوں نے کہا کہ میری ٹیم نے میرا بھرپور ساتھ دیا ۔اب ہمارا ٹاگٹ پی ٹی وی کی سکرین کو مزین کرنا ہے اور اپنے پروگر ا موں کی منصو بہ بند ی کچھ اس اند از سے کر یں گے کہ پی ٹی وی ما ضی کی طر ح اپنے ڈ را مو ں کی شنا خت بن جا ئے گا۔۔انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی وی کی مالی حالت بہتر ہو گی تو ملازمین بھی خوشحال ہونگے یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم محنت کو شعار بنا کر اپنی تمام توانائیاں ادارے کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر دیں۔اور اس ادارے کو اپنے گھر کی طرح سمجھیں۔ تقریب کے اختتام پر ایم ڈی پی ٹی وی نے مستقل ہو نے والے ملازمین میں خطوط تقسیم کئے۔پی ٹی وی ایمپلائز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے ایم ڈی پی ٹی وی کی توجہ ملازمین کے مسائل کی طرف مبذول کرائی ان میں پی ٹی وی ایمپلائز کے چارٹر آف ڈیمانڈکو تسلیم کرنے پر زور دیا ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -