لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’’یوم اقبال‘‘ محفل موسیقی کا انعقاد

لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’’یوم اقبال‘‘ محفل موسیقی کا انعقاد

حسن عباس زیدی

لاہورآرٹس کونسل(الحمراء ) نے یوم اقبال کو بھر پور طریقے سے منانے کے لئے کلام اقبال پر مبنی محفل موسیقی کا انعقاد کیا۔ جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر)عطاء محمد خان نے علامہ اقبالؒ کے فن وشخصیت پر ظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ علامہ اقبال زندگی کے متحرک پہلوؤں کے شاعر ہیں ان کے چار شعری مجموعے اُردو اور سات فارسی میں ہیں کلام اقبالؒ میں نوجوانوں کے لیے امید ہے۔اُن کا کلام تسخیر کا ئنات کا درس دیتا ہے، سرمایہ اور محنت کے تعلق کو واضح کرتا ہے ،اللہ کے دربار میں انسان کی وکالت کرتا ہے، غلاموں کو آزادی کی طرف بلاتا ہے، احساس کمتری کے مارے لوگوں کو اعتماد بخشتا ہے،انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں آج تک علامہ اقبال سے بڑا شاعر نہیں دیکھا۔انھوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کے شاعری کی معنوعیت ہرزمانے کے لئے ہے، دنیا بھر کے دانشور خواہ وہ کسی بھی قوم،مذہب یا زبان سے تعلق رکھتے ہوں،وہ آج کے دور میں بھی اقبال کے پیغام کے قائل ہیں، جو نئی نسل کے نوجوانوں میں ناپیدہوتاجارہا ہے جسے زندہ رکھنے کے لئے لاہورآرٹس کونسل کا کردار ہمیشہ فعال رہا ہے۔ اور کلام اقبالؒ پرمبنی یہ محفل موسیقی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جو کلام اقبال پر مبنی تھی، جس میں دردانہ انصاری اور امن علی نے کلام اقبال سنایا کرحاضرین سے داد حاصل کی۔

مزید : ایڈیشن 1