ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیخلاف ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال کی دھمکی
لاہور ( کامرس رپورٹر )ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منافع خوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو کا بلاجواز اضافہ کردیا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ سرکاری کمپنیاں سوئی سدرن گیس، پی ایس او، فوجی فاؤنڈیشن گیس، پارکو پرل گیس قیمتیں بڑھانے میں سبقت لے گئیں۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کل اہم اجلاس طلب کر لیا اور حکومت کو انتباہ کیاہے کہ قیمتیں واپس نہ لیں گئیں تو شٹر ڈاؤن کردینگے۔ اس اضافہ کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 90روپے فی کلو،1030روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 95روپے فی کلو،1090روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، 100روپے فی کلو1150روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر105روپے فی کلو،1210روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ?آزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 115۱روپے فی کلو،1330روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ125روپے کلو،1450روپے گھریلو سلنڈر ہو گئی ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ لوکل ایل پی جی پیداواری اداروں نے کسی بھی قسم کا قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا لیکن سرکاری ایل پی جی کمپنیوں نے قیمتوں میں بے بنیاد اضافہ کر کے ناجائز منافع خوری کرنے میں سبقت لے گئی۔ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ کل ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی نے لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں قیمتوں میں بلاجواز اضافہ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی غنڈی گردی ، سیول ڈیفنس کی بھتہ گری، ٹاؤن انتظامیہ اور مجسٹریٹ گردی کے خلاف ملک گیر اشٹر ڈاؤن کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
ایل پی جی