پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ دلانے والا مافیا میدان میں آگیا25 سے 50 لاکھ ریٹ مقرر

پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ دلانے والا مافیا میدان میں آگیا25 سے 50 لاکھ ریٹ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(رپورٹ:ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2015ء وفاقی وزیر مذہبی امور کے پی اے کی طرف سے 40ہزار سے ایک لاکھ روپے لے کر سرکاری فارم فروخت کرنے کی تحقیقات مکمل نہیں ہو سکیں کہ پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ دلانے والا مافیا میدان میں آ گیا ،کوٹہ بڑھانا ہے یا نیا کوٹہ لینا ہے ،کوٹہ بڑھانا ہے 25لاکھ سے 50لاکھ ،نئی کمپنی سے کوٹہ لینا ہے تو 50لاکھ سے 80لاکھ اور 25سے 40 فیصدکمپنی میں حصہ رکھنا ہو گا کوٹہ مافیا نے ٹریول ایجنٹوں کے دفاتر میں فون کر کے پیشکش دینا شروع کر دی پہلے کام کروائیں پھر دام دیں ،منفرد افسر کے ساتھ حج کوٹہ دلانے والا مافیا پھر سر گرم ہو گیا حج کوٹہ کی منڈی لگانے والے مافیا کے ارکان اپنے آپ کو وفاقی وزیر مذہبی امور ،وفاقی سیکرٹری اور وفاقی وزراء سینئرزکے قریبی رشتے دار اور دوست ظاہر کر کے میدان میں آئے ہیں ۔حج2015ء میں سرکاری حج سکیم کے فارموں کی بڑے پیمانے پر خریدو فروخت کا الزام اور ہزاروں مجاملہ ویزوں کے مکروہ دھندے کو براہ راست وفاقی وزیر مذہبی امور کے سٹاف سے جوڑا جا رہا ہے قائمہ کمیٹی ،قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان نے بھی حج فارموں کی خریدو فروخت پر سخت تشویش کا اظہار کر کے تحقیقات کا حکم دیا تھا سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی نے بھی وفاقی وزیر مذہبی امور کے پی اے پر حج فارموں کی خریدو فروخت کے ثبوتوں کے ساتھ الزام لگایا ہے جس کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے قائمہ کمیٹی میں اپنے پی اے کو فارغ کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس کو قائمہ کمیٹی کے ارکان نے تسلیم نہیں کیا تھا دلچسپ امر یہ ہے سرکاری حج سکیم کے حج فارموں کی خبروں کی گونج کم نہیں ہوئی حج فارموں کی خریدو فروخت کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی حج2015ء کا اپریشن ختم ہوئے 15دن مکمل نہیں ہوئے کہ اب سرکاری حج فارموں کی بڑے ٖخریدو فروخت کا مکروہ دھندہ کرنے والا گروہ پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ دلانے کے لیے سر گرم ہو گیا ہے کوٹہ نیا لینا ہے یو کوٹہ بڑھانا ہے دو قسم کے ریٹ مافیا نے متعارف کرا دیے ہیں کوٹہ دلانے والا گروہ اپنا تعلق وفاقی وزارت مذہبی امور کی وزارت اور سیکرٹری کے ساتھ بتا رہا ہے (ن) لیگ کی حکومت میں واحد وزارت مذہبی امور ہے جس کے حج 2015ء میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی خبریں آ رہی ہیں ،حج کوٹہ مافیا کی سرگرمیوں کے بعد وزارت مذہبی امور کے دفاتر میں گہما گہمی بڑھتی نظر آ رہی ہے نئی کمپنیوں نے کوٹہ کے لیے وزراء کے دفاتر کے ساتھ ساتھ وزارت مذہبی امور کے دفاتر میں ڈیرے لگا لیے ہیں۔

کوٹہ مافیا

مزید :

صفحہ آخر -