کینیڈا میں مسجد کو آگ لگا دی گئی،80 فیصد حصہ جل گیا

کینیڈا میں مسجد کو آگ لگا دی گئی،80 فیصد حصہ جل گیا

پیٹر برو(اے این این) کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر پیٹربرو میں ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے سے مسجد کا 80 فیصد حصہ جل گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ ابھی یہ بات نہیں کہی جاسکتی کہ واقعہ پیرس حملوں کا ردعمل ہے یا نہیں۔ ملزمان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ مسلم کمیونٹی کے مقامی رہنما کے مطابق واقعہ کے بعد مسجد استعمال کے قابل نہیں رہی۔

مزید : کراچی صفحہ اول