زرداری سے جنگ ذاتی نہیں دھرتی ماں کے لیے ہے ،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

زرداری سے جنگ ذاتی نہیں دھرتی ماں کے لیے ہے ،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

پنگریو (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیر داخلہ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے ان کی جنگ ذاتی جائیداد بنانے پر نہیں بلکہ ماں دھرتی سندھ کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے الطاف حسین کو دینے کے معاملے پر شروع ہوئی آصف علی زرداری سے میری دوستی تھی میرے سامنے دو راستے تھے یا تو میں آصف علی زرداری کی دوستی نبھاتا اور سندھ ماں دھرتی کے ٹکڑے ٹکڑے ہوتا دیکھتا یا پھر اس دھرتی کو بچانے کی خاطر آصف زرداری سے جنگ کرتا میں نے سندھ دھرتی کو بچانے کا راستہ اختیار کیا اور آصف زرداری سے جنگ شروع کی میں یہ جنگ سندھ کے عوام اور ان کے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر لڑ رہا ہوں اور عوام اس جنگ میں میرا ساتھ دیں ضلع بدین اور سندھ کے دیگر اضلاع کے عوام لوٹ مار کر نے والوں کو مسترد کر دیں گے اورپاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ کرپٹ قیادت پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کریں گے وہ پنگریو میں مرزا گروپ اور فنکشنل مسلم لیگ کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے کہا کہ آصف علی زرداری تھر پار کر کے میگا پروجیکٹوں میں اربوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں عوامی احتساب کے خوف سے ضلع بدین میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر ہم کرپٹ ٹولے کو بھاگنے نہیں دیں گے ضلع بدین میں ہمارے ووٹروں کو دہمکانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر دہمکیاں دینے والوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ انیس نومبر کے بعد بیس نومبر کا دن بھی آئے گا ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور ضلع کے عوام بلا خوف وخطر انیس نومبر کو ووٹ دینے کے لئے گھر سے نکلیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے سندھ پولیس کے ذریعے میرے فارم ہاؤس کا گھیراؤ کرایا تو ضلع بدین کے غریب اور نہتے عوام نے پولیس کو بگھا دیا مجھے پولیس کے ذریعے عوام سے دور کر نے کی کوشش کر نے والے آج اپنی ہی حکومت میں بیرون ملک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مگر میں آج اپنے عوام کے درمیان موجود ہوں انہوں نے کہا کہ وہ جھکنے یا دبنے والے نہیں ہیں عوام میرے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں فنکشنل مسلم لیگ ، مسلم لیگ ن اور ارباب گروپ کے ساتھ مل کر وہ پیپلز پارٹی کے عوام دشمن امیدواروں کو شکست دیں گے پیپلز پارٹی نے پنگریو اور دیگر علاقوں میں غیر مقامی افراد کو لاکر امیدوار نامزد کیا ہے جس کا واحد مقصد بلدیاتی اداروں کے فنڈز میں لوٹ مار کرنا ہے مگر باشعور عوام اب ایسے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کر ادیں گے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے ضلع بدین کے عوام سے اپیل کی کہ وہ مرزا گروپ اور اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ وہ پیر پگارا، مسلم لیگ ن اور ارباب گروپ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میری حمائت کی ہے اس موقع پر فنکشنل مسلم لیگ کے امیدواروں محمد رمضان کھوسو اور نور محمد احمدانی نے ٹاؤن کمیٹی پنگریو کے وارڈ نمبر ایک اور تین سے الیکشن لڑ نے والے مرزا گروپ کے امیدواروں گلزار احمد ملاح اور عزیزلغاری کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہونے اور مرزا گروپ کے امیدواروں کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا اس موقع پر فنکشنل مسلم لیگ ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری پیر حامد علی شاہ راشدی، مرزا گروپ کے رہنما حاجی محمد اسلم ، حاجی محمد پناہ ملاح، آصف آرائیں اور دیگر نے بھی خطاب کیاقبل ازیں ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا پنگریو پہنچے تو ان کا والحانہ استقبال کیا گیا اور انہیں سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں جلسہ گاہ لے جایا گیا ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کی آمد پر مرزا گروپ کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر والحانہ رقص کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول